کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صادق زمان خٹک کے قتل کے خلاف اے این پی آج سندھ بھر میں یوم سوگ منا رہی ہے۔ یوم سوگ کے موقع پر اے این پی کی طرف سے صرف سیاسی سرگرمیاں معطل کی گئی ہیں۔
جبکہ کراچی اور دوسرے شہروں میں کاروباری سرگرمیاں اور ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 254 سے اے این پی کے امیدوار صادق زمان خٹک اور ان کے چھ سالہ بیٹے کو گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد واپس آتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ باپ بیٹے کی تدفین آج نوشہرہ میں کی جائے گی۔