اے این پی کے رہنما فاروق خان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ

Charsadda

Charsadda

چارسدہ(جیوڈیسک)چارسدہ میں اے این پی کے رہنما فاروق خان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا۔ دھماکے میں فاروق خان اور ایک راہ گیر بچہ زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق اے این پی کے رہنما فاروق خان ڈھیری میں اپنے گھر سے اسفند یار ولی کی انتخابی مہم کے لئے گھر سے اپنی گاڑی میں نکلے تھے۔

فاروق خان کی گاڑی ڈھیری بازار کی طرف جارہی تھی کہ گھر سے تھوڑی دور راستے میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے گاڑی کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا اور فاروق خان معمولی زخمی ہوئے۔ جبکہ ایک راہ گیر بچہ بھی زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ہے۔