کراچی(جیوڈیسک)میں مومن آباد کے علاقیقاد عوام کالونی میں عوامی نیشنل پارٹی کیرہنما بشیر جان کے دفتر کے نزدیک بم دھماکہ ہوا ہے۔دھماکہ بشیر جان کی گاڑی پر حملہ تھا پر بشیر جان محفوظ رہے دحماکے میں اب تک پانچ افراد ہلاک اور تقریبا 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جن میں سے 6کو عباسی ہسپتال اور9 کونجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتای جارہی ہے اورمزید ہلاکتوں کا اندیشہ ہے۔
جبکہ دھماکیکی شدت سیدو مکان تباہ ہوگے ہیں ۔ دھماکے میں بشیر جان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگی ۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بشیر جان کی گاڑی پہمچی دحماکہ ہوگیا ۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گی قریب کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گے۔
دحماکے کے بعد علاقے کی بجلی منقطع ہوگی ہے۔ شاہی سید کا کہنا ہے کہ یہ انتہا پسندوں کی کاروای ہے۔ اوریہ اے این پی کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی مذموم کوشش ہے۔ میاں افتخار ھسین کہتے ہیں کہ نگران حکومت سیکورٹی فراہم کرے ۔اسفند یار ولی نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوے۔
کہا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کو آخری وارننگ دے رہے ہیں کہ لبرل سیاسی جماعتوں پر ہونے والے حملوں کو سنجیدگی سے لے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن مہم جاری رکھنے کے مزید طریقے بھی ہیں۔