او پی ایف نے متاثرین کویت کو رقم سے محروم رکھ کے جرم کیا،چیف جسٹس

Chief Justice

Chief Justice

اسلام آباد(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے متاثرین کویت کی امدادی رقم پر اوپی ایف کو ملنے والا 76کروڑ روپے کامنافع 30 دن کے اندرمتاثرین میں تقسیم کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو مسکینوں کا پیسہ نہیں کھانے دیں گے۔ متاثرین کویت کو معاوضے کے ادائیگی کے کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

عدالتی حکم میں او پی ایف کو پابند کیا گیا ہے کہ کویت متاثرین کی امدادی رقم پر او پی ایف کو ملنے والے 76 کروڑ 61 لاکھ 66 ہزارروپے کا منافع متاثرین میں تقسیم کیا جائے اورسروسز چارجز کی مد میں کاٹے گئے۔

20 کروڑ 26 لاکھ چار ہزار 492 روپے او پی ایف کی منافع بخش اسکیم میں لگائے جائیں سروسز چارجز میں سے خرچ کیے گئے پانچ کروڑ 97 لاکھ ، 53 ہزار کی تفصیلات جمع کرائی جائیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اوپی ایف نے متاثرین کو رقم سے محروم رکھ کے جرم کیا ،از خود نوٹس نہ لیا جاتا تو انہیں ان کا حق نہ ملتا۔