آکلینڈ: انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا تیسرا ٹیسٹ ڈرا،سیریز برابر

Match Draw

Match Draw

انگلینڈ (جیوڈیسک)میٹ پرائر کی سینچری نے انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شکست سے بچالیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز برابر ہوگئی۔ آکلینڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے آخری روز انگلینڈ نے دوسری نامکمل اننگز نوے رنز چار کھلاڑی آٹ پر دوبارہ شروع کی تو میزبان ٹیم کو جیت کے لئے چھ وکٹیں درکار تھیں۔

کیوی بولرز وقفے وقفے سے انگلینڈ کی وکٹیں لیتے رہے لیکن دوسرے اینڈ سے میٹ پرائر وکٹ پر ڈٹے رہے۔ تین سو چار رنز پر نو وکٹیں گرنے کے بعد انگلش ٹیم دبا میں آگئی۔ انہوں نے آخری وکٹ حاصل کرنے کے لئے سردھڑ کی بازی لگادی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ پرائر نے ایک سو دس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو شکست سے بچالیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ بھی ڈرا رہے تھے۔