گجرات (جیوڈیسک) نومنتخب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی منصب سنبھالنے سے پہلے ماں کی دعائیں لینے گجرات جاپہنچ، جہاں ماں اپنے بیٹے پر کیسے ممتا نچھاور کرتی رہی۔
محبت بھری نظریں، کھانا کھلاتے کپکپاتے ہاتھ لیکن جگر گوشے کی سب سے بڑی کامیابی پر سب سے زیادہ نہال، یہ ہے نریندر مودی کی والدہ باکمال، جن سے ملاقات کے لئے نومنتخب بھارتی وزیراعظم گجرات پہنچے توبچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں۔
ماں بیٹے ساتھ بیٹھے تو ماضی کے جھروکوں سے بھی پردہ اٹھا۔ ماں نے بیٹا کا منہ بھی پونچھا اور جاتے جاتے شگن کے طور پر پیسے بھی دیئے، جس میں برکت کے لئے الگ سے سکہ بھی شامل تھا۔
ماں کا آشیرباد لیکر مودی ہوائی اڈے پہنچے تو صحافیوں نے گھیرلیا اور ہندی میں گفت گو کی فرمائش کی لیکن مودی سرکار نے گجرات کی دھرتی پر ہندی بولنا گستاخی سمجھا اور گجراتی ہی میں بات کرکے چلتے بنے۔