اسلام آباد (جیوڈیسک) اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کیلیے قائم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس رٹائرڈ سردار محمد رضا خان کو فیڈرل شریعت کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں احمد رضا نقوی، سعیدالدین ناصر، محمد اقبال کلہوڑو اور شہاب سرکی کی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دیدی۔
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے کے آغا، غداری کیس میں خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبدالغنی سومرو، غلام قادر لغاری، سید صغیر حسین زیدی اور راشد احمد سومرو کا معاملہ موخر کر دیا گیا جبکہ محمد حسن کا نام مسترد کر دیا گیا۔ سفارشات کی منظوری کی صورت میں نئے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ 5 جون کو حلف اٹھائیں گے۔