اسلام آباد وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب کے بعد صدر زرداری، نومنتخب وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں ملک سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے پرامن انتقال اقتدار کا وعدہ پورا کردیا۔ جبکہ آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے فروغ پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔