واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی میڈیا کے مطابق اوباما انتظامیہ پاکستان میں چھپے مبینہ امریکی دہشت گرد کو نشانہ بنانے کے لئے فوجی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔
لاس اینجلس ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے ‘امریکی دہشت گرد’مبینہ طور پر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں چھپا ہے اور اوباما انتظامیہ سنجیدگی سے غور کررہی ہے کہ اس مبینہ ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے لئے سی آئی اے کو باقاعدہ اجازت دیدی جائے۔
امریکی شہری کو ممکنہ طور پر ڈرون، فضائی حملے یا فوجی کارروائی کے ذریعے نشانہ بنایا جا سکتا ہے، تاہم امریکی حکام نے اس مبینہ ٹارگٹ کی نشاندہی نہیں کی ہے۔