واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر نے دعوت افغان رہنماؤں کیساتھ ہونیوالی ویڈیو کانفرنس میں دی امریکی صدر بارک اوباما نے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو امریکہ کے دورے کی دعوت دے دی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے صدر اوباما نے یہ دعوت افغان رہنماؤں کےساتھ ہونے والی حالیہ ویڈیو کانفرنس میں دی۔
ویڈیو کانفرنس میں رہنماؤں نے افغانستان کی سکیورٹی کو مضبوط کرنے اور ملک میں امن عمل کے معاملات پر گفتگو کی تھی۔ صدر اوباما نے افغان رہنماؤں کو نئی حکومت پر مبارکباد دی اور انہیں مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔