اوباما کی متحارب افغان رہنما وں کو سمجھوتہ کرنے کی ہدایت

Obama

Obama

کابل (جیوڈیسک) امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوباما نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ افغانستان کے لیے بین الاقوامی اعانت کے حصول اور ملک کے استحکام کے تحفظ کے لیے سمجھوتا طے پانا ضروری ہے۔

جب کہ اس شورش زدہ ملک سے امریکا سمیت دیگر ملکوں کی افواج کا انخلا بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ نے انتخابی نتائج کو ایک بار پھر مسترد کر کے دھاندلی کا الزام لگا رکھا ہے۔

امریکی صدر نے اس ڈیڈ لاک کے بعد دونوں رہنماوں سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل برطانیہ میں ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس میں دونوں افغان لیڈروں نے نیٹو رہنماوں کو پیغام بھیجا تھا کہ وہ جلد قومی حکومت قائم کر لیں گے ، تا ہم ایسا نہیں ہو سکا ہے جس پر امریکا کو خاصی تشویش ہے۔