اوباما کا افغانستان سے مزید فوجی واپس بلانے کا اعلان

Obama

Obama

امریکی صدر باراک اوباما کہتے ہیں کہ افغانستان سے آئندہ سال چونتیس ہزار فوجیوں کو واپس بلالیا جائے گا ، اب تک تیتیس ہزار فوجی افغانستان سے آچکے ہیں۔

امریکی صدر باراک اوباما کا کانگریس کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود ساٹھ لاکھ نوکریاں فراہم کیں اور امریکی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے، باراک اوباما نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ بحال ہو رہی ہے، جس سے لوگوں کو مزید روزگار ملے گا۔

اوباما نے خطے کی صورتحال اور خدشات سے کانگریس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا میں امن کی کوششوں میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ ٹیکس کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے جس سے نوکریاں بھی پیدا ہوں گی ، ہم تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دیر رہے ہیں۔