اوبامہ کے طیارے کو ائیر فورس ون کا نام دے دیا گیا

US President's Vehicle

US President’s Vehicle

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر کے طیارے کو ائیر فورس ون کا نام دیا جاتا ہے جبکہ ان کی بم پروف گاڑی دی بیسٹ کہلاتی ہے۔ ٹائٹینیم، سیرامیک ، سٹیل اور ایلومینیم سے بنی دی بیسٹ کی باڈی آٹھ انچ چوڑی، کھڑکیاں پانچ انچ چوڑی جبکہ وزن آٹھ ٹن ہے۔ فائبر سے بنے اس کے فلیٹ ٹائرز پنکچرنہیں ہوسکتے ، سٹیل رِمز کی وجہ سے ٹائر پھٹنے کی صورت میں بھی دی بیسٹ تیز رفتاری کے ساتھ دوڑ سکتی ہے۔ جدید فائر فائٹنگ سسٹم کے ساتھ کار پر توپیں اور نائٹ کیمرے بھی نصب ہیں۔

امریکی صدر کے بلڈ گروپ کا بینک اور آکسیجن سپلائی سسٹم بھی دی بیسٹ میں موجود ہے۔ کار کے اندر صدر چوبیس گھنٹے سیٹلائٹ کے ذریعے پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس سے رابطے میں رہ سکتے ہیں ۔ کار کسی بھی خطرے کی صورت میں گرنیڈ بھی فائر کر سکتی ہے۔ دی بیسٹ کا ڈرائیور خصوصی ویڈیو سسٹم کے تحت اندھیرے ، دھویں اور نظر نہ آنے کی صورتحال میں بھی بآسانی کار کو بھگا سکتا ہے ۔ صدر اوبامہ خصوصی طیارے ائیر فورس ون پر بھارت پہنچیں گے۔

ائیر فورس ون میں صدر کے زیر استعمال خصوصی کمرے اور آفس ائیر کرافٹ کے بالکل فرنٹ پر ہوتے ہیں جبکہ اس کے بالکل پیچھے خصوصی میڈیکل روم بنایا گیا ہے۔ طیارے میں دوران پرواز فیول بھی بھرا جا سکتا ہے ، جدید ترین سیکورٹی سسٹم نصب ہے جس کی مدد سے جہاز کو نشانہ بنانے والے کسی بھی میزائل کو اس کے ٹارگٹ سے ہٹایا جا سکتا ہے ۔