واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی صدرباراک اوباما نے انتخابات کے دوران بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے صدارتی کمیشن قائم کردیا ۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق صدراوباما نے گزشتہ برس صدارتی انتخابات کے دوران بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔
9 رکنی کمیشن Bob BauerاورBen Ginsberg کی سربراہی میں کام کریگا۔کمیشن اپنے پہلے اجلاس کے بعد چھ ماہ میں رپورٹ پیش کرے گا۔ صدراوباما نے انتخابات جیتنے کے بعد اپنے خطاب میں ووٹرزکو پولنگ اسٹیشنوں پر لمبی قطاروں اور دیگر بے ضابطگیوں کاسامنا کرنے سے متعلق معاملات کی تحقیقات کے لیے صدارتی کمیشن قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔