واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ فوجی قیادت سمجھتی تھی کہ حکومت اور عدلیہ مشرف سے متعلق ریڈلائن عبور نہیں کریگی، فوج اور نوازشریف کے تعلقات نے امریکا کے سامنے مشکل صورتحال پیدا کردی ہے۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اوباما انتظامیہ چاہتی ہے کہ فوج قبائلی علاقوں میں کارروائی کرے، فوج قبائلی علاقوں میں آپریشن حکومت کی مرضی کے بغیر نہیں کرنا چاہتی، امریکا چاہتا ہے کہ نواز شریف جمہوری اصلاحات نافذ کریں اور حکومت اقتصادی وتوانائی کے بحران سے نمٹے۔