واشنگٹن (جیوڈیسک) باراک اوباما نے سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے نئی قانون سازی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر حملے فوری اور بڑھتا ہوا خطرہ ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید اختیارات دینا ہوں گے۔
ٹیکساس میں سائبر سکیورٹی سینٹر کی دورہ پر یہ بات کہی۔ کے دوران اوباما کو سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ سونی کمپنی اور امریکی سینٹرل کمانڈر کے ٹوئٹر اور یو ٹیوب اکاﺅنٹ ہیک ہونے کے بعد سائبر قوانین کو نہ صرف سخت بنانے کی ضرورت ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید اختیارات دینا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نئی قانون سازی کے بعد حکومت اور نجی کمپنیوں کے درمیان جامع معلومات کے تبادلے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سائبر حملے فوری اور بڑھتا ہوا خطرہ ہیںہمیں ان لوگوں سے ایک قدم آگے رہنا ہے جو ہمیں نقصان پہنچانا چاہتے۔