اوباما نے قرضوں کی حد سے متعلق ری پبلکن کا منصوبہ مسترد کر دیا

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے قرض کی حد میں اضافے کے اختیارات سے متعلق ری پبلکن ارکان کی تجویز مسترد کر دی۔ امریکی ایوان نمایندگان میں اپوزیشن جماعت کے ری پبلکن اراکین کے ایک وفد نے وائٹ ہاس میں صدر اوباما سے ملاقات کی۔

جس میں مالی ادائیگیوں میں نادہندگی سے بچنے کے لیے قرض کی حد کا اختیار بڑھانے کا مجوزہ منصوبہ پیش کیا۔ منصوبے میں 6 ہفتے کے لیے 16.7 ٹریلین ڈالر کے اس قرضے کی حد کے اختیارات بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی جس کی ادائیگی کی مدت میں ایک ہفتہ باقی رہ گیاہے۔ ایوان نمایندگان میں ڈیمو کریٹک اکثریتی لیڈر Cantor Erik نے بتایا کہ آج اس معاملے پر مزید بات چیت کی امید ہے۔