اوباما کا فرانسیسی صدر کو فون،شام کیخلاف ممکنہ کارروائی پر بات چیت

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوبامانے فرانسیسی صدر کوٹیلی فون کر کے شام میں کیمیائی ہتھیار کے استعمال سے متعلق گفتگو کی ہے۔ وائٹ ہاوس کے مطابق دونوں صدور کے درمیان شام کے خلاف ممکنہ کارروائی پر بات چیت ہوئی۔

بارک اوباما اور فرانسوا اولاند کے درمیان شام کیخلاف ممکنہ کارروائی پر بات چیت اور مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔