نیویارک (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما گلے کی خرابی کے باعث ہسپتال پہنچ گئے ، وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے پریشانی کی بات نہیں صرف تشخیصی ٹیسٹ کے لئے ہسپتال گئے۔
وائٹ ہاؤس ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر اوباما چند دن سے گلے میں تکلیف کی شکایت کر رہے تھے۔
ان کے معالج ڈاکٹر کیپٹن رونی جیکسن نے ان کا معائنہ کیا اور والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سنٹر سے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔
صدر اوباما کو فوری طور پر کلینک لے جایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے ۔ وائٹ ہاؤس نے صدر کی دن کی مصروفیات منسوخ کر دیں۔