واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے بھارت میں سفیر کے طور پر رچرڈ راہول ورما کو نامزد کیا گیا ہے۔
امریکی خبررساں ادارے کے مطابق ورما اس وقت بوررڈ آف ہیومین رائٹس میں خدمات انجام دینے کے علاوہ کلنٹن فاونڈیشن اور نیشنل ڈیمو کریٹک انسٹیٹویٹ کے ساتھ بھی منسلک ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے پہلی مرتبہ بھارت میں کسی بھارتی نژاد امریکی کو سفیر نامزد کیا گیا ہے۔
سیاسی تجزیہ کار رچرڈ راہول ورما کی بھارت کے سفیر کے طور پر نامزدگی کو اہم قرار دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ستمبر کے آخر میں اپنے پہلے سرکاری دورہ امریکا پر آنے والے ہیں ، رچرڈ راہول ورما کی بطور سفیر نامزدگی بہت اہمیت رکھتی ہے۔