اوباما ایرانی ہم منصب سے ملاقات نہیں کریں گے، امریکی ترجمان

U.S. Spokesman

U.S. Spokesman

امریکا (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی کے ایٹمی پروگرام پر بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکی صدر براک اوباما ان سے ملاقات نہیں کریں گے۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاوس بین رہوڈز نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر کھل کر بات کرنا خوش آئند ہے لیکن یہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی خدشات دور کرنے کے لئے کافی نہیں۔

انہوں نے کہا ایرانی صدر کے بیان سے معاملے کو سفارتی طور پر سلجھانے کا ایک اور راستہ کھلا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صدر اوباما اپنے ایرانی اہم منصب سے ملاقات نہیں کریں گے۔