واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے بحرالکاہل کے جزائر میں فوجی تنصیبات میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کیا ہے۔
منصوبے پرعملدرآمد کے بعد پیسفک ریموٹ آئی لینڈز میں امریکی بحریہ کی تنصیبات 87 ہزار مربع میل سے بڑھ کر 7 لاکھ 82 ہزار مربع میل تک پھیل جائیں گی اور یہ دنیا میں حدود کے لحاظ سے سب سے بڑی فوجی تنصیبات ہو ں گی۔
اس منصوبے پر عملدرآمد رواں سال کے آخر میں شروع ہوگا۔ منصوبے پرعملدرآمد شروع ہونے کے بعد امریکی فوجی تنصیبات کے آس پاس ماہی گیری، تیل وگیس کی تلاش اورایسی دیگر سرگرمیاں ممنوع ہوں گی۔
یہ جزائر آسٹریلیا کے قریب واقع ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرکو اس منصوبے پر کانگریس کی جانب سے شدید مخالفت کا اندیشہ ہے۔