واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صدر باراک اوباما اور اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان نومبر میں ملاقات ہو گی، دونوں رہنما ایران کے جوہری معاہدہ پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق دونوں رہنما 9 نومبر کو وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کریں گے۔
ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کے بعد امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کی یہ پہلی ملاقات ہو گی۔