واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر براک اوباما نے اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستیوں کے قیام پر اظہار تشویش کیا ہے۔ صدر اوباما نے اسرائیلی وزیراعظم بنیا مین نتن یاہو سے ملاقات میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بستیوں کے منصوبے پر عملدر آمد کی خبروں سے اسکے فلسطین کے ساتھ قیام امن کی کوششوں کو شک کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف فلسطینیوں کے ساتھ بلکہ عرب ممالک سے تعلقات کو زہر آلود کر دے گا۔