واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی میڈیا کے مطابق نائب صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نائب صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن آج صدر باراک اوباما سے مشورہ کر کے صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدارتی امیدوار بننے کیلئے مہم تیز کر رکھی ہے۔
صدر اوباما کی جانب سے نائب صدر کی حمایت سے ان کی مہم کو نقصان ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدر بائیڈن کے انتخاب میں حصہ لینے کے فیصلے پر ڈیموکریٹس کی بڑی تعداد انکی حمایت کرے گی۔