واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے اپنے عہدہ صدارت کی سب سے بڑٰی غلطی کا اعتراف کر لیا۔
امریکی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے قذافی کے بعد لیبیا میں خانہ جنگی کو اپنے عہدہ صدارت کی بدترین غلطی قرار دیا تاہم انہوں نے لیبیا میں مداخلت اور قذافی کی معذولی کا دفاع کیا۔ انہوں نے کساد بازاری کے دوران معیشت کے تحفظ کو اپنے دور اقتدار کا سب سے بڑا کارنامہ قرار دیا۔
امریکی صدر کے مطابق ہیلتھ کیئر اصلاحات کی منظوری آٹھ سالہ دور حکومت کا پر مسرت دن جبکہ سینڈی ہک سکول میں فائرنگ بد ترین دن تھا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی اسلحے سے متعلق سخت قوانین متعارف کرانے میں ناکامی ان کے لیے سب سے زیادہ مایوسی کا باعث ہے۔