مشعل اوباما نائیجرین طالبات کے اغوا ء پر ناراض، ناقابل معافی عمل قرار دیدیا

First lady

First lady

ابوجا (جیوڈیسک) نائیجریا میں مغوی 2 سو طالبات کے اغوا پر امریکی خاتون اول نے بھی ناراضگی کا اظہار کر دیا ، مشعل اوباما کہتی ہیں کہ طالبات کا اغوا ایک ناقابل معافی عمل ہے۔

امریکی خاتون اول نے ہفتہ وار خطاب کے دوران کہا کہ وہ اور ان کے شوہر لڑکیوں کے اغوا کے اس واقعے پر برہم اور دل گرفتہ ہیں انھوں نے کہا کہ ان بچیوں میں اوباما اور انھیں اپنی بیٹیا دکھائی دیتی ہیں۔ وہ ان کی امیدیں ان کے خواب دیکھتے ہیں اور ان بچیوں کے والدین کی تکلیف محسوس کر سکتے ہیں۔ مشعل نے مزید کہا کہ ننھی طالبات کے اغوا کار ان بچیوں کی امنگوں کو چھیننا چاہتے ہیں۔