اوباما نے شام پر حملے کے بل کا مسودہ کانگریس کو بھیج دیا

Congress

Congress

امریکی صدر نے شام پر حملے کی اجازت کے لئے بل کا مسودہ کانگریس کو بھیج دیا، اوباما کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی اجازت ضروری نہیں۔ اوباما نے شام پر حملے کا اعلان وائٹ ہاس میں دیئے گئے پالیسی بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا شام نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے۔ یہ کیمیائی ہتھیار ہمسایہ ممالک اور امریکا کے لئے بھی خطرہ ہیں۔

اسی لئے شام کے خلاف مخصوص اہداف پر فوجی کارروائی ضروری ہو گئی ہے۔ اوباما کا کہنا تھا، حملے کی منظوری امریکی کانگریس سے لی جائے گی جو کارروائی کا شیڈول بھی طے کرے گی۔ شام پر حملہ کرنے کے لئے انہیں اقوام متحدہ سے اجازت کی بھی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کسی اور کی جنگ میں اپنے فوجی نہیں اتارے گا۔ اس سے پہلے روسی صدر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا شام پر حملے سے باز رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کی حکومت نے جنگ میں کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کئے۔