امریکا(جیوڈیسک)حماس کے ترجمان سمی ابو ظہری نے الزام عائد ہے کہ امریکی صدر براک اوباما اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی یروشلم میں ملاقات فلسطینی عوام سے تعصب کے سوا کچھ نہیں۔
ابو ظہری نے اپنے بیان میں کہا کہ بارک اوباما نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کی حمایت جاری رکھے گا اور اسرائیل کی فوجی، سیاسی اور مالی امداد میں بھرپور تعاون کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارک اوبامہ کے ایجنڈے میں فلسطینی کاز کو شامل نہیں کیا گیا۔
ابو ظہری نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اوباما کی نیتن یاہو سے ملاقات صرف اور صرف ایران کو جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت سے محروم رکھنے کی سازش ہے۔