اوباما کا ایک اور جاسوسی پروگرام منظر عام پر آگیا

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی انتظامیہ کا ایک اور جاسوسی پروگرام منظر عام پر آ گیا ، اس جاسوسی پروگرام کے دائرہ کار میں امریکی انتظامیہ کا مقصدلاطینی امریکہ نژاد نوجوانوں کو استعمال کر کے کیوبا میں سیاسی تبدیلی لانا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پروگرام امریکہ کی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی کی طرف سے اکتوبر 2009 سے چلایا جا رہا ہے۔ وینزویلا، کوسٹا ریکا اور پیرو سے کیوبا تک بھیجے جانے والے یہ نوجوان زیادہ تر کسی صحت پروگرام کے دائرہ کار میں اپنی شناخت کو چھپا۔

کر ملک میں ایک بغاوت کی تیاریوں کا کام کرتے رہے ہیں۔ تاہم کیوبا کے حکام کی طرف سے یہ تحقیقات کروانے پر کہ ان نوجوانوں کو کس کی مالی معاونت حاصل ہے یہ جاسوسی پروگرام خطرے میں پڑ گیاہے۔