کیمڈن (جیوڈیسک) امریکی پولیس کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت کے واقعات کے بعد صدر باراک اوباما نے پولیس کو فوجی طرز کے سازوسامان استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ریاست نیوجرسی کے شہر کے دورے کے دوران صدر اوباما نے کہا کہ پولیس کی جانب سے فوجی سازو سامان کے استعمال سے بعض اوقات مقامی لوگوں میں برا تاثر جاتا ہے۔ پولیس کمیونٹی کے تحفظ اور خدمت کے بجائے خوف کا باعث بن سکتی ہے۔
اس پابندی کے بعد اب پولیس اہلکار فوجی طرز کی بکتر بند گاڑیاں، کیمو فلاج وردیاں اور دستی بم پھیکنے والے لانچر استعمال نہیں کرسکیں گے اور ایسے سازوسامان کے استعمال کے لیے وضاحت پیش کرنی ہوگی۔ صدر اوباما نے یہ احکامات پولیس کے ہاتھوں شہریوں کے قتل واقعات اور میزوری میں پرتشدد احتجاج کے بعد جاری کیے ہیں۔