اوبامہ کی صدر بننے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی وطن کینیا آمد

Obama

Obama

نیروبی (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما صدر بننے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی ملک کینیا پہنچے ۔ انہوں نے سوتیلی دادی، بہن اور دیگر فیملی ممبران کے ساتھ وقت گزارا۔

کینیا کے صدر اوہورو کینیاتا اور دیگر اعلی حکام نے امریکی صدر کا استقبال کیا۔ صدر نے کینیا کے ہوٹل میں اپنے خاندان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں وقت گزارا۔ انہوں نے اپنی سوتیلی دادی، بہن کے ساتھ ڈنر کیا۔

دو روزہ دورے کے دوران صدر اوباما کینیا کے صدر اور دیگر اعلی حکام سے بات چیت کریں گے ۔ امریکی صدر کی آمد کے موقع پر کینیا میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔