واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس رہنمائوں کو وائٹ ہائوس طلب کرلیا ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما نے کانگریس کے دونوں ایوانوں سےتعلق رکھنے والے ری پبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹیوں کے رہنمائوں کو جمعے کے روز وائٹ ہائوس طلب کر لیا ہے۔
وائٹ ہائوس حکام کے مطابق یہ میٹنگ وسط مدتی انتخابات کے نتیجے میں سامنے آنے والے نتائج کے بعد طلب کی گئی ،تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔