واشنگٹن ((جیوڈیسک)امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے سکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی ٹیچرز کو ملک کا دوسرا بڑا شہری اعزاز دیا گیا ہے،مرنے والوں کی یاد میں تقریب کے دوران صدر براک اوباما آبدیدہ ہو گئے۔
سکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کو اعزاز دینے کی تقریب وائٹ ہاوس میں ہوئی۔اس موقع پر صدر اوباما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اساتذہ نے بچوں کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کر دیں۔اوباما کا کہنا تھا کہ ان خواتین کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔
تقریب کے دوران اوباما آبدیدہ ہو گئے۔سکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی خواتین اساتذہ کو پریز یڈینشل سٹیزن میڈل دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سکول میں فائرنگ سے 26افراد ہلاک ہو گئے تھے۔