واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں سیاہ فاموں کی اکثریت صدر بارک اوباما کی حفاظت کے لیے کیے گئے انتظامات سے مطمئن نہیں ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سیکرٹ سروس صدر کی سکیورٹی سے جان بوجھ کر بے پروائی برت رہی ہے کیونکہ وہ سیاہ فام ہیں۔
صدر اوباما کی سیکیوٹی کے معاملے پر سیاہ فام کمیونٹی میں پائی جانے والی تشویش اور غصے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ سیکرٹ سروس بارک اوباما کی سیکیورٹی پر پوری توجہ نہیں دے رہی۔ اگرچہ اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
لیکن بعض لوگوں کو یہ بھی شبہ ہے کہ سیکیورٹی میں دانستہ غفلت برتی جارہی ہے۔ سیاہ فام کمیونٹی کی یہی تشویش اس ہفتے سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کے استعفے کی ایک بڑی وجہ بنی۔
کانگریس کے سیاہ فام اراکین عالی جاہ کمنگز cummings اور ایمانوئیل کلیور cleaver کو یقین ہے کہ حال ہی میں صدر اوباما کی سیکیورٹی کے لیے سیکرٹ سروس کے بنائے گئے حصار میں جو شگاف پڑے ان کا تعلق صدر کے رنگ یا نسل سے نہیں تھا۔