اوباما جلد داعش کیخلاف گیم پلان کا اعلان کرینگے

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ داعش کی اسلامی ریاست کے خلاف کارروائی سے پہلے وہ امریکی کانگرس کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اسی ہفتے امریکیوں سے خطاب میں داعش کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے منصوبے کا اعلان کریں گے تاہم داعش کے خلاف کارروائی عراق جنگ کی طرح طویل نہیں ہوگی اور نہ ہی میدان جنگ میں سیکڑوں فوجی بھیجے جائیں گے۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو داعش کے خطرے کا ادراک کرنا ہو گا۔ انہیں اعتماد ہے کہ امریکا اسلامی ریاست کے جنگجوؤں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔