فیصل آباد( پ ر) مسلم ممالک کے سفیروں کو مذہبی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوے اوباما کے افطار ڈنر کا فوری بائیکاٹ کرنا چاہیے اس بات کا اظہار چئیر مین نورالٰھدی فائونڈیشن انٹر نیشنل سید محمد سعید الحسن نے گلشنِ سعید مانانوالا میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف منعقدہ احتجاجی جلسہ میںکیا۔اُنہوں نے کہاامریکی صدر کا یہ بیان کہ اسرائیل پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں ہو گا انتہائی قابل مذمت اور مسلم اُمہ کی غیرت کو للکارنے کے مترادف ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے سفراء کے افطار ڈنر میں اوباما کے اس بیان پر مسلم سفراء کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے چئیر مین نورالٰھدی فائونڈیشن انٹر نیشنل نے کہہ کے دنیاکے امن کے ٹھیکیداروں کو فلیسطن میں معصوم بچوں اور خواتین کا بہتا خون نظر کیوں نہیں آتا۔
عجب بات ہے کے اتنے دن گزرنے کے باوجود کسی بھی ملک کے طر ف سے اسرائیل کے ظالمانہ اور جارحانہ اقدام کے خلاف کو ئی ٹھوس اقدام سامنے نہیں آیا۔ اُنہوں نے کہا کے اوباما کا مذھب عیسائیت ہے اور یہودی حضرت عیسیٰ علیہ اسلام اور اُن کی والدہ پر غلیظ الزامات عائد کرتے ہیں لیکن نہ جانے اوبا ما کی کیا مجبوری ہے کے اپنے نبی کی توہین کرنے والوں کے حق میں دنیا بھر کی مخالفت مول لیتے ہوئے سیسہ پلائی دیوار بناہواہے ۔اُنہو ں نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل پر فوری طور پر پابندیا ں لگانے جنگ بندی پر مجبور کرنے کا مطالبہ کیا۔