واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما صحت سے متعلق بل پر خطاب کر رہے تھے کہ اچانک ان کے پیچھے کھڑی خاتون کی طبیعت خراب ہو گئی۔ اوباما کو تقریر ادھوری چھوڑنا پڑ گئی۔
واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس میں صدر اوباما کے ساتھ عجیب ہی قصہ ہوا۔ جناب صدر صحت سے متعلق بل پر بات کر رہے تھے جس سے امریکیوں کو بہتر طبی سہولتیں مل سکیں گی۔ ابھی بات درمیان میں ہی تھی کہ صدر صاحب کے پیچھے کھڑی خاتون کی طبیعت خراب ہو گئی۔
خاتون کے قدم ڈگمگائے تو صدر نے تقریر ادھوری چھوڑ کے سہارا دینے پر مجبور ہو گئے۔ اوباما کی ہدایت پر سیکورٹی اہلکار خاتون کو طبی امداد کے لیے وائٹ ہاؤس کے کلینک میں لے گئے جبکہ صدر اوباما نے مسکراتے ہوئے کہا جب بھی وہ لمبی تقریر کرتے ہیں تو کسی نہ کسی کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے۔