انقرہ (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے اپنے ترک ہم منصب طیب اردوگان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ جس میں روس کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترکی کے صدارتی دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے روس اور ترکی درمیان روسی جنگی طیارہ مار گرانے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے کے علاوہ ایسے واقعات کے دوبارہ نہ ہونے کے لیے اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
اس سے پہلے صدر اوباما نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ترکی کو اپنی سرزمین اور فضائی حدود کا دفاع کرنے کا حق ہے۔