اوباما کے دورہ سے قبل بھارت میں دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں : بھارتی فوج

Indian Army

Indian Army

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی فوج نے ایک باپھر راگ الاپتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ بھارت سے قبل عسکریت پسند گروپ جموں کشمیر سمیت پورے ملک میں دہشتگردانہ حملے کر سکتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ پاکستانی دہشتگرد گروپوں سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد صدر باراک اوباما کے دورہ بھارت سے قبل تعلیمی اداروں‘ مذہبی مقامات‘ فوجی قافلوں اور دیگر شہری علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ فوج ایسے تمام حملوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح محتاط ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیر پنجال کی سرحد کے دوسرے طرف دو سو دہشتگرد لانچنگ پیڈز میں داخل ہونے کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف دہشتگردوں کے پندرہ تربیتی کیمپ بھی اس سلسلے میں متحرک ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ فوج سرحدی علاقوں میں چوکس ہے اور دراندازی کی تمام کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنایا جا رہا ہے۔