اوباما کی جانب سے وائٹ ہاوس میں افطار ڈنر کا اہتمام

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے وائٹ ہاوس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ رمضان المبارک کی مناسبت سے امریکی صدر بارک اوباما نے وائٹ ہاوس میں افطار ڈنر دیا۔ اس موقع پر کانگریس اراکین، ڈپلومیٹس، امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس، امریکا میں متحدہ عرب امارات کیسفیر یوسف ال عتیبہ اورسعودی عرب کے سفیر احمد الزبیر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بارک اوباما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن شریف میں بیان کیا گیا ہے اگر کوئی ذرے کے برابر بھی کوئی نیکی کرے تو اسے اس کا اجر ملے گا۔ امریکی صدر نے کہا نظریات و عقائد سے ہٹ کرآپ سب نے ملک کی ترقی کے لیے کام کیا اور قوم کو مستحکم بنایا، جس کے لیے میں آپ سب اک شکر گزار ہوں۔ صدر بارک اوباما نے تمام افراد اور ان کے اہل خانہ کو رمضان کی مبارک باد دی۔