اوباما دنیا کے ٹھیکیدار نہ بنیں، شامی سفیر

Syrian Ambassador

Syrian Ambassador

اقوام متحدہ میں شام کے سفیر نے امریکی کردار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کوئی اوبامہ سے پوچھے کہ انیہں دنیا کا ٹھیکیدار کس نے بنایا؟ شامی سفیر بشر جعفری نے اقوام متحدہ کے سینتیس ممالک کے ارکان اور ترکِ اسلحہ کی سربراہ انجیلا کین سے ملاقات کے دوران امریکہ انتظامیہ کے کردار پر کئی سوالات کیے۔

کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر انہوں نے ذرائع رپورٹ پیش کیں۔ جس میں سعودی معاونت سے باغیوں کے ہاتھوں ہتھیار استعمال کرنے کے شواہد موجود تھے۔ بشر جعفری نے کہا کہ امریکی کاروائی کی صورت میں ہزاروں معصوم افراد مارے جائیں گے۔

عراق میں انیس سو اکیانوے میں امریکی حملے کے نتیجے میں پانچ سو خواتین اور بچوں کے قتل عام کا جواز مانگا۔ واضح رہے کہ شام نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تردید کی ہے اور سعودی عرب اور باغیوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔