اوباڑو (جیوڈیسک) اوباڑو کے قریب سندھ پنجاب سرحدی چیک پوسٹ پر لاہور سے کراچی آنے والی مسافر بس سے پانچ افغان باشندوں کوگرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پولیس کے مطابق اوباڑو کے قریب قومی شاہراہ پر رینجرز چیک پوسٹ پر پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کی تلاشی لی گئی۔
کوچ میں سوار پانچ افغان باشندوں انور دین پٹھان، نصرت اللہ پٹھان، صدر محمد پٹھان، خالد پٹھان اور رحیم اللہ پٹھان کو حراست میں لے کر اوباڑو تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پانچوں افغان باشندوں کو بغیر سفری دستاویزات کے غیر قانونی سفر کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ان کے خلاف غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے جرم میں فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے افغان باشندوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔