اوباڑو (جیوڈیسک) اوباڑو میں آندھی کے باعث گرنے والے بجلی کے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔ 40 گھنٹے گذرنے کے باوجود علاقے کی بجلی بحال نہیں کی جاسکی ہے۔
ڈہرکی اور اوباڑو میں جمعے کی شام سات بجے آندھی اور تیز بارش کی وجہ سے ایک سو بتیس کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے دو پول گر گئے تھے۔
پول گرنے کے بعد سے اوباڑو اور گردونواح میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور لوگ سخت پریشان ہیں۔ سیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام جاری ہے۔ بجلی کب بحال ہوگی فی الحال یہ بتانا مشکل ہے۔