موٹاپے کا شکار خواتین میں کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے: تحقیق

Obesity

Obesity

ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ موٹاپے کا شکار خواتین میں کینسر کی بیماری کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

برطانوی ادارے کینسر ریسرچ کی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں ہر سال 18 ہزار خواتین موٹاپے کا باعث کینسر کا شکار ہو جاتی ہیں۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے باعث ہارمون کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کینسر کا باعث بنتا ہے۔