لاہور (جیوڈیسک) میڈیا بریفنگ کے دوران علیم خان کی توپوں کا رخ رہا شریف برادران کی طرف۔ کہتے ہیں 1993 میں بنائی جانے والی کمپنی 2016 تک کیوں چھپائی گئی۔
شریف بردران اپنے تمام اثاثے ظاہر کریں۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ اگر چوہدری نثار کے پاس پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید کے خلاف شواہد ہیں تو بلاامتیاز کارروائی کریں۔
علیم خان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے تمام ملکی و غیر ملکی اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں ۔ پانامہ لیکس میں شامل دوسرے لوگ بھی اپنے آپکو آزادنہ تحقیقات کے لئے پیش کریں۔