پجوا کا مقصد صحافیوں کی بقاء کی جدوجہد ہے، صحافی ہر طرف سے خطرات میں رہتے ہیں
Posted on April 14, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی: پاک جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رجسٹر) پجوا کے بانی وصدر شکیل راجپوت ،سینئر نائب صدر محمد الیاس چشتی ،جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ کھاوڑ ،نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پجوا کے منشور کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پجوا کا مقصد صحافیوں کو انکے حقوق دلوانا ہے جو وطن عزیز کے شہری ہونے کی حیثیت سے انہیں بھی حاصل ہیں مگر حکومتیں صحافیوں کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہیں ۔پجوا کے بانی وصدر شکیل راجپوت نے بتایا کہ پجوا ہر عام صحافی خواہ وہ کسی ادارے میں عام کمپوزر یا پیج میکر ہی کیوں نہ ہو وہ بھی صحافت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کررہا ہے کے حقوق کی جدوجہد کیلئے قائم ہوئی ہے اور ہماری ترجیحات میں شامل ہے کہ ہر عام صحافی کی انفرادی طور پر انشورنس کروائی جائے۔
انکے بچوں کو تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کروائی جائیں ،انکے خاندانوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات دلوائی جائیں ،انکی بیماری یا خدا نہ کرے کسی حادثہ کی صورت میں مالی و بھر پور طبی امداد کروائی جائے۔صحافیوں کی بچیوں کی شادی کی تیاری میں انکی مدد کیجائے ،کسی مقدمہ کی صورت میں انہیں مفت قانونی مدد اور وکیل کی خدمات فراہم کیجائیں ۔ریلوے اور پی آئی اے میں رعایتی کرایوں پر سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کرایہ پر رہنے والے صحافیوں کو مالکانہ حقوق پر پلاٹس دلوائے جائیں ۔پجوا کے عہدیداران نے وضاحت کی کہ پجوا کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ،پجوا صرف خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اسی جذبے کے تحت بلا خوف و خطر اور تمام تر تعصبات و تفرقات سے بالاتر رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جو صحافی پجوا کے ممبر بننا چاہیں وہ پجوا کے کسی بھی ممبر یا عہدیدار سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔براہ راست فارم بھرنا چاہیں تو فیس بک Pjwaکے پیج سے بھی فارم ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔۔۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com