سوال

Nalain Pak

Nalain Pak

میرے سوال کا مقصد کسی کے عقیدے یافرقے پر تنقید نہیں ہے بلکہ میں اپنے ساتھ ساتھ اُن تمام لوگوں کی اصلاح چاہتا ہوں جن کے ذہن میں ایسے کئی سوالات جن لیتے رہتے ہیں لیکن وہ علم کی کمی کی وجہ سے بہت سوچنے اور کوشش کے باوجود اِن سوالات کے جوابات تلاشنے میں ناکام رہتے ہیں۔یہ بھی ہوسکتا ہے میرا سوال بالکل ہی فضول ہو لیکن جب میرے جیسے عام مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ اور اُس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ منسلک سوالات کا درست اور تفصیلی جواب نہ ملے توگمراہی کے رجحانات میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔

اس لئے میں نے آج یہ سوال علماء اسلام خاص طور پر سُنی عقیدہ رکھنے والے علماء اکرام کی خدمت میں بڑے ہی احترام کے ساتھ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کسی دوسرے عقیدے پر تنقید کا موضوع نہ نکلے اس لئے یہاں یہ بتانا لازمی سمجھتا ہوں کہ میرا اپنا تعلق بھی اہل سنت سے ہی ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہمارے ہاں نقش پا نعلین پاک مختلف رنگوں اور سائزوں میں دستیاب ہے جس کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے گھروں ،بازاروں، مسجدوں اور جھنڈوں پر بھی سجایا جاتاہے۔ مجھے نقش پا کی سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نسبت کے متعلق کچھ علم نہیں ہے ،لیکن کچے ذہن میں اُس وقت بڑی شدد کے ساتھ سوال اُٹھتا ہے جب میں نعلین مطلب جوتے کے نقشے پر (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) لکھا دیکھتا ہوں۔

اگر یہ نقش واقعہ ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کا ہو پھربھی کیا یہ مناسب اور جائز ہے کہ نعلین کے نقشے پر اللہ تعالیٰ کے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مخاطب کیاجائے؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت پر میری جان قربان مگر ادب و احترام کی حد میں رہ کر۔ راقم نقش پا نعلین مبارک کے نقشوں پر لکھی اس تحریر (نقش پا نعلین پاک رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )کوجائز، مناسب یاناجائز، غیر مناسب کہنے کی پوزیشن میں نہیں اس لئے علماء کرام سے رہنمائی چاہتاہے ۔لہٰذا علماء اکرام سے اپیل ہے کہ راقم کے ساتھ ساتھ تمام قارئین کو یہ مسئلہ وضاہت کے ساتھ سمجھا دیں

Imtiaz Ali Shakir

Imtiaz Ali Shakir

تحریر:امتیاز علی شاکر
imtiazali470@gmail.com.03154174470