جھنگ (شفقت اللہ سے) میں ہمیشہ اپنے فرائض ومنصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرتا آیا ہوں اور تا دم آخر کرتا رہوں گا چونکہ یہی میرا فرض ہے اوور یہی میری عبادت اس لیے میں گل زیب رند جیسے نام نہاد صحافی جو صحافت جیسے مقدس پیسہ کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں سے نہیں ڈرتا۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل میونسپل آفیسر جھنگ رانا محبوب عالم نے میڈیا کے نماہندوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میں گذشتہ شب تقریبا گیارہ بجے اپنے فرائض ومنصبی کے حصول کی خاطر تمام ڈسپوزل ورکس کا دورہ کیا تو مذکورہ نام نہاد صحافی کا بھائی اور اس کا ہم خیال دوست حنیف ڈسپوزل آپریٹر کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا۔
یہاں سے امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ نام نہاد صحافی کا حقیقی بھائی بطور خاکروب ہوا تھا اور وہ بھی میری تعیناتی سے قبل ۔جو تعیناتی سے لے کر آج تک سفید پوش ہونے کی وجہ سے شہر کی گلیوں اور محلوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے سے قاصر رہا ہے مذید انہوں نے کہا کہ اب مذید مذکورہ نام نہاد صحافی اپنے ایک قریبی رشتے دار کو بطور سینٹری ورکر بھرتی کروانا چاہتا ہے جو کہ اس کی بھول ہے انہوں نے کہا کہ میرے انکار کرنے پر مذکورہ نام نہاد صحافی نے میرے خلاف چھوٹ پر مبنی ایک اخبار میں خبر لگائی ہے صرف اور صرف مجھے ہراساں کرنے کے لیے لیکن یہ بھی اس نام ونہاد صحافی کی ایک بھول ہے کہ میں ہراساں ہوکر اس کے ناجائز کام کرتا رہوں گا۔