مبصرین کے مطابق 2013 ءالیکشن تاریخ میں سب سے بہتر تھے، پلڈاٹ

PILDAT

PILDAT

اسلام آباد (جیوڈیسک) پلڈاٹ نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج تبدیل کرنے کے لیے دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا،ایک انٹرویو میں پلڈاٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ مقامی اور غیر ملکی مبصرین کے مطابق 2013ء کے عام انتخابات پچھلے 10انتخابات کے مقابلے میں سب سے بہتر تھے، کچھ حلقوں میں دھاندلی یا بدانتظامی کی شکایات ہوسکتی ہیں لیکن دھاندلی کے ذریعے پورے الیکشن کے نتائج تبدیل کرنے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، الیکشن نتائج میں پارٹی پوزیشن تقریباً وہی سامنے آئی جو الیکشن سے پہلے پلڈاٹ اور دوسرے قابل اعتماد اداروں کی سروے رپورٹس سے اندازہ لگایا گیا تھا۔

ووٹروں کے انگوٹھے کے نشان بیلٹ پیپر پر چسپاں کیے جارہے ہیں لیکن قانونی طور پر ان کی تصدیق کرنے کی ضرورت نہیں، اگر انگوٹھے کا نشان قابل تصدیق نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ووٹ جعلی ہے، قانون کے تحت ایسا ووٹ گنتی میں شامل ہوگا۔